پاکستان

بلوچستان: مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، 4 جاں بحق، 40زخمی

سبی : بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے میں زخمی 32 مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں، کئی مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button