لیہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لیہ کے دفتر سے پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ضلعی سطح پر محکمہ سکول اور محکمہ کالجز کے زیر اہتمام پنجاب کی ثقافت کے موضوع پر پینٹنگز کے مقابلے ہوں گے جبکہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے زیر اہتمام پنجابی نعت خوانی اور مشاعرہ منعقد ہوگا۔ اسی طرح پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سکول و کالجز کے طلبہ پنجابی لباس زیب تن کریں گے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسی طرح 14 مارچ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ضلعی سربراہان پنجابی لباس، پگڑی، چنری زیب تن کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button