پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر ریلیاں اور تقاریب

ملک کے شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر تقاریب اور ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں ہوم بیسڈ ویمن ورکرز نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم سے آرٹس کونسل تک ریلی نکالی جس میں مزدور خواتین اور گھریلو خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔آرٹس کونسل میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یوم خواتین کے موقع پر عورت مارچ منتظمین نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال عورت مارچ رمضان کی وجہ سے مئی میں ہوگا۔
اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ میں مرد بھی شریک ہوئے اورخواتین کے حقوق کےلیے آوازبلند کی۔ حیدرآباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی خواتین ونگ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے حقوق کے حق میں اور دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
وہاڑی میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔ مظفرآباد کے آزادی چوک پر بھارت کے خلاف احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی یوم خواتین پر گوگل نے بھی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سال کی تھیم عورت کے حقوق، مساوات اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button