شوبز
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پسندیدہ کھلاڑی کون ؟، سونیا حسین نے کس کا نا م لیا؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سابقہ قومی کرکٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ کھلاڑی نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔میزبان نے سوال کیا کہ "پاکستان کرکٹ ٹیم کا آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟” جس پر سونیا حسین نے جواب دیا، "اب تک بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کوئی اور ہے، مگر وہ اس کھلاڑی کا نام نہیں بتا سکتیں۔ سونیا حسین نے اپنے پسندیدہ سابق کھلاڑی کے حوالے سے کہا کہ "مجھے فاسٹ بولر شعیب اختر بے حد پسند ہیں، ان کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے اور وہ آج بھی کرکٹرز میں خاص نظر آتے ہیں۔”