ماہ صیام کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے نہ تھم سکے

غزہ : ماہ صیام کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جن میں شجاعیہ میں فلسطینی گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے نور شمس کے رہائشی کیمپ کی مسماری بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں 3 ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے علاقے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے غزہ میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی پابندیوں کے باعث سیکڑوں فلسطینی شہری رمضان المبارک کے دوران بنیادی خوراک اور امداد کے بغیر گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔