صحت

معذور شخص سے رمضان نگہبان پیکج کی رقم سے کٹوتی کرنے پر ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج

لیہ/فتح پور: ریٹیلر عابد متہ قاضی آباد والے نے ایک ہاتھ سے معذور شخص محمد مدثر سے 500 روپے وصول کیے تھے، شکائت پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار صاحبہ اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نور محمد نے  بروقت کاروائی کرتے ہوئے  ریٹیلر کو گرفتار کروا کر تحصیلدار آصف محمود کی مدعیت میں فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
معذور شخص محمد مدثر نے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار صاحبہ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا
 ایسے افراد کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے جو ہمارے جیسے معذور افراد کو بھی نہیں چھوڑتے: متاثرہ شخص محمد مدثر
 میں ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار صاحبہ اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نور محمد کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے انصاف فراہم کیا اور کرپٹ شخص کو گرفتار کروایا: متاثرہ شخص محمد مدثر
 معذور شخص محمد مدثر کا تعلق نواحی گاؤں 260 ٹی ڈی اے سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button