پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان میں منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران منافع خوروں کو کسی صورت بھی سزا سے بچنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے، جبکہ عوامی ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو رمضان بازاروں اور سہولت سٹالز کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے پرائس کنٹرول نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی رمضان کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ عوام کو کم قیمت پر فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے اور وفاقی وزرا کو اسلام آباد میں قائم رمضان بازاروں، سہولت اسٹالز اور دیگر مختص مقامات کے دورے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو سستی اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 16 سہولت اسٹالز، 5 رمضان بازار، 18 فیئر پرائس دکانیں اور دیگر سہولتیں قائم کی گئی ہیں تاکہ رمضان کے دوران عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیاء فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں عوام کی مدد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی منافع خور قانون سے بچ نہ پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button