کالم
این ایل سی کا تاریخی اقدام، خلیجی ممالک کے لیے پہلی پاکستانی بحری سروس کا آغاز

کراچی: این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پاکستان کی پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں این ایل سی کے سینئر حکام، شپنگ لائنز کے نمائندے اور کاروباری برادری کے افراد نے شرکت کی۔این ایل سی حکام کے مطابق، یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ شروع کی گئی ہے، جو 1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گی۔ مستقبل میں تجارتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس میں مزید توسیع کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔یہ کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیجی ممالک تک چلائی جانے والی پہلی سروس ہے، جو ملکی معیشت، برآمدات اور لاجسٹکس سیکٹر میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔