پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ: بازیاب مسافروں کی تعداد 190 ہوگئی، 30 دہشتگرد ہلاک

بولان: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 30 دہشتگرد بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد خودکش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لےرہی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نےخودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا ہوا ہے اور خودکش بمبار دہشتگرد خود کش جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بازیاب کرائے گئے 107 مسافروں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے بتائے گئے تھے جب کہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button