پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس موقع پر زرتاج گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہیے۔عدالت میں کیسز کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے ہم ٹرائل کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں، بانی سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے، ان کی درخواست ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button