پاکستان

اکمل برادران کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری، مقدمہ درج کرادیا گیا

لاہور کے علاقے ہیئر میں کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوگئی، چور دن دہاڑے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم لے اڑے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے چور دن دہاڑے سولر سسٹم چرا کر لے گئے۔سابق کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاوس پر چور دروازے کا کنڈا توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور سولر اتار کر فرار ہوگئے۔سابق کرکٹرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کرادی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button