بین الاقوامی
حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کے آئندہ کسی بھی حملے کا ذمہ دار ایران ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ آج کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی کے بارے میں بھی یہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایرانی ہتھیاروں اور ایرانی قیادت کی جانب سے چلائی گئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اسے اس کے نتائج بھی بھگتنے ہوں گے اور یہ نتائج سنگین ہوں گے۔