پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ‘سی ایم ایجوکیشن کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور : تعلیم کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ‘سی ایم ایجوکیشن کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت، 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمننس اسٹار کارڈ دیا جائے گا، جو ان کی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف ہوگا۔

اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا، تاکہ طلبہ کو جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد طلبہ کی انگلش بولنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button