کھیل

نیشنل ٹی 20 کپ: کرکٹرز کے معاوضے میں بڑی کٹوتی

لاہور:نیشنل ٹی 20 کپ میں کرکٹرز کے معاوضے میں کٹوتی کر دی گئی، میچ فیس 30 ہزار روپے کم کر دی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ملے گی، گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے جس وجہ سے نیشنل ٹی 20 کپ کی میچ فیس کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ جمعہ سے شروع ہوگا، 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button