پاکستان

کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی

کراچی:شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد 6 روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیر حیدر لغاری کی جانب سے لانڈھی فالٹ لائن آئندہ چند روز تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زیر زمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہو رہی ہے جو بتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button