پاکستانٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ سکیم انقلابی قدم، آئی ٹی سٹی میں ٹوئن ٹاور اسی سال مکمل ہونگے : مریم نواز

لاہور:زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ممکنہ مواقع فراہم کررہے ہیں۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ آئی ٹی سٹی میں ٹوئن ٹاور اسی سال مکمل کر لئے جائیں گے ۔ پلگ اینڈ پلے کال سینٹر حب بھی قائم ہوگا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم کا کہنا ہے خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں کسی سطح پر کسی قسم کا تشدد قابل برداشت نہیں۔بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت اور احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی سطح کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں کیمپس قائم کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن سے نوجوانوں کو خودمختاری، ترقی، اور کامیابی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button