پاکستان

سلمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی ضمانت میں آٹھ اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف تھانہ حسن ابدال میں پرتشدد احتجاج سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دوران سماعت سلمان اکرم راجہ سے متعلق تفتیش مکمل نہ ہونے کی پولیس رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ سلمان اکرم راجہ سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ہی تفتیش مکمل ہوگی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button