بین الاقوامیپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ نے ایئرپورٹ پر رخصت کیا جبکہ 19 سے 22 مارچ تک وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس کے دوران تجارت کے فروغ اور شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی وزیر سرمایہ کاری اور ٹاسک فورس برائے اقتصادی امور کے سربراہ سے بھی ملے۔وزیراعظم نے دورے کے آخر میں مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button