پاکستان

سرفراز بگٹی کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button