لیہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ریونیو افسران کھیوٹ، ریکوری اور ونڈا کے مسائل کے حل کے لئے مصروف عمل ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا کی زیر صدارت ریونیو افسران و عملہ فیلڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پلس پروگرام ،کھیوٹ کے مسائل ،ریکوری اور ونڈا جات کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریکوری کو مزید بہتر کیا جائے اور کھیوٹ، ونڈا جات کے مسائل اور تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ عوام اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button