بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں فائرنگ سے 3 خواتین قتل، ملزم گرفتار

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔اطلاعات کے مطابق جھگڑا راس الخیمہ کے رہائشی علاقے میں اُس وقت شروع ہوا جب گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی، اچانک ملزم نے پستول نکالا اور 3 خواتین پر فائرنگ کر دی.راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

امارات میں اسلحے کے سخت قوانین

امارات میں اسلحے کے حوالے سے ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی نافذ ہے۔ صرف اماراتی شہری مخصوص شرائط کے تحت اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا اس کے استعمال پر بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے سخت بیک گراؤنڈ چیکس، طبی اور نفسیاتی جانچ اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص زیادہ عرصہ بیرونِ ملک مقیم رہا ہو تو اس کا لائسنس مسترد ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button