بین الاقوامی

اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی آج صبح غزہ میں بمباری سے 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ پر تازہ حملے کیے جس میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج جنوبی رفح سمیت غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں میں 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ غزہ میں 18مارچ سےدوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہیدفلسطینیوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ غز ہ میں اکتوبر2023 سےاب تک اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button