پاکستانشوبز

بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو جھوٹا اور احسان فراموش قرار دیدیا

نامور پاکستانی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حال ہی میں طوبیٰ انور پر کڑی تنقید کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے میڈیا انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر قدم رکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ‘مجھے شوبز میں آنے کا بالکل شوق نہیں تھا، میں اتفاقیہ اس انڈسٹری کا حصہ بنی’۔جب کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں طوبیٰ سے طلاق کے بعد کہہ چکے تھے کہ انہیں (طوبیٰ انور کو) میں نے میڈیا انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔طوبیٰ کے وائرل کلپ پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ یہی ہوتا، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سچ بتا دوں؟

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے بشریٰ اقبال کو 2020 میں سیدہ طوبیٰ انور سے شادی کے بعد طلاق دے دی تھی۔عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے عامر لیاقت سے قطع تعلق کر لیا تھا، بعد ازاں سیدہ طوبیٰ انور نے 2022 میں خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔اس کے بعد عامر لیاقت نے ٹاک ٹاکر دانیہ شاہ سے 2022 میں شادی کی تھی، اپنی زندگی کے آخری ایام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث جون 2022 میں وہ انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button