پاکستانتجارت

رمضان ریلیف پیکیج کے ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنانے کی ہدایت

رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی سے وزیراعظم شہبازشریف خوش ہیں۔ حکومتی ٹیم، متعلقہ حکام اور اداروں کو شاباش اور پہلی بار متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل والٹ کا ماڈل دیگر حکومتی اسکیمز میں بھی اپنانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکج جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہا ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں۔ تمام اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکج کے لیے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کروایا گیا، رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیےتھا، اسٹیٹ بینک،بی آئی ایس پی،پی ٹی اے،نادرا اور دیگر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا رمضان ریلیف پیکیج کی سامنے آنے والی شکایات مدنظر رکھا جائے،اجلاس کے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج کی اناسی فیصد رقوم شفاف طریقے سے مستحقین کو دیں ۔ 19 لاکھ ادائیگیاں ہوئیں، جن میں ساڑھے 9 لاکھ ڈیجیٹل والٹ استعمال ہوئے،8 لاکھ 23 ہزار خواتین اور دو ہزار 541 خصوصی افراد نے رقوم وصول کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button