پاکستان
فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔