پاکستان

کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اورمتعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشتگردی کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا،نعیم اللہ عرف عمرزالی اورمحمد طائب عرف محمد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button