پاکستان
انٹراپارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا آپ نے آج دلائل دینے تھے ۔ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے ۔ ہائی کورٹ نے فیصلے سے منع کیا ہے کیس کی سماعت سے نہیں روکا ۔بیرسٹر گوہر نے کہا میں نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں گزارش ہے دلائل کے لئے وقت دیا جائے ۔ میرے پاس ڈاکیومنٹس ابھی موجود نہیں کچھ وقت دے دیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں ۔