پاکستان

شہداد کوٹ میں خاتون اسکول ٹیچر قتل، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

شہداد پور میں پرائمری اسکول ٹیچر خاتون کو قتل کردیا گیا، پولیس اہلکار شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کا فرید احمد سے ایک قبل نکاح ہوا تھا، خاتون نے رخصتی سے انکار کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہداد پور میں پرائمری اسکول ٹیچر 29 سالہ صدف حاصلو کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے چھوٹے بھائی رضوان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پولیس اہلکار فرید حسین کو نامزد کیا گیا ہے، مقتولہ کا ملزم پولیس اہکار سے ایک سال پہلے نکاح ہوا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم فرید حسین رخصتی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا، صدف کے انکار پر قتل کردیا، صدف نکاح ختم کرنا چاہتی تھی اور طلاق کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button