پاکستان

جھنگ: جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین

جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر سیکڑوں افراد نے افواج پاکستان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

جھنگ میں سیکڑوں افراد نے مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملانے وا لے جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنادیا جس کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔افواج پاکستان کو پیش کیے گئے منفرد خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام دربار سلطان باہو پر ایک فقیدالمثال حب الوطنی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں پرجوش شہریوں نے شرکت کی۔ اس شاندار اجتماع کا مقصد پاک فضائیہ کی ان جرات مندانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے نہ صرف بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ اس کے جدید ترین جنگی طیارے رافیل کو بھی تباہ کر کے دشمن کو شرمسار کیا۔ مظاہرین نے اپنے جذبے کا اظہار مختلف انداز میں کیا اور فضا "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اس موقع کی ایک خاص بات جدید جنگی طیارے جے 10 سی کا ایک بڑا انسانی ماڈل بنانا تھا، جس میں ہزاروں شرکاء نے حصہ لیا اور خود کو اس ماڈل کی شکل میں ڈھالا۔ یہ ایک منفرد انداز تھا جس کے ذریعے پاک فضائیہ کی صلاحیت اور اس طیارے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سلطان احمد علی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد صرف غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button