پاکستان

جعلسازوں نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے لوٹ لیئے

ملتان میں ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر جعلسازوں نے شہریوں سے اربوں روپے لوٹ لیئے منافع کا لالچ دے کر ڈجیٹل فراڈ سے شہری جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں۔ شارٹ کٹ سے جلدی امیر ہونے کا خواب شہری زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں۔

خبر دار ہوشیار کسی لالچ یا جھانسے میں نا آئیں۔ منافع اور انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر جعل ساز شہریوں سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈجیٹل فراڈ کا شکار متاثرین پھٹ پڑے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ رمضان شریف میں عید پروموشن نکالی تھی کہ اپ 100 ڈالر ڈالیں 200 ملے گا ڈبل ہو کر ملے گا، ہم نے 2 ہزار، 3 ہزار ڈالر انویسٹ کیا۔ اس کے بعد ودڈرا آنا بند ہو گیا ہم دیکھتے رہے لیکن ایپ بند ہو گئی ہمارا لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ شروع میں ہمیں بونس وغیرہ ملا ہے اچھی ارننگ دی ہے ، جب ہم انکے اعتماد میں آ گئے تو ہم نے زیادہ انوسٹمنٹ کی ہے کمپنی بھاگ گئی۔ملزمان نے پونزے اسکیم کے تحت پہلے سو ڈالر انوسٹمنٹ کا کہا ۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے مزید رقم جمع کرانے اور زائد منافع کا لالچ دے کر ساری رقم ہی ہتھیا لی ۔ متاثرین میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے سینکڑوں افراد شامل ہیں۔جیسے جیسے ہمیں پرافٹ ہوتا گیا ہے ہم لالچ میں آگئے، جتنی ہماری جمع پونجی تھی بھائیوں کی گھر میں جتنی تھی سب ہم نے اس پر لگا دی، اب ایپ بند ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button