تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں 2940 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 2940 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا، مارکیٹ میں 1لاکھ 15ہزار،16ہزار اور 17 ہزار کی 3 حدیں بحال ہوگئی۔امریکی ٹیرف میں 90 دن کے وقفے کے بعد سرمایہ کاروں کو آج بہتری کی امید ہیں، مارکیٹ میں بھی آج نمایاں تیزی کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ٹیرف میں 90 دن کا وقفے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔امریکا کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ نیسڈیک نواعشاریہ آٹھ، ایس اینڈ پی آٹھ اعشاریہ دو اور ڈاؤ جونزکے حصص میں سات فیصد کا اضافہ ہوا۔ خام تیل کی قیمت 4 فیصد بڑھ گئی۔ برینٹ کروڈ آئل 65 ڈالرفی بیرل سے اوپر چلا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 3 فیصد بڑھ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button