بین الاقوامیپاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا، دس ہزار مزید عازمین کو حج کی اجازت دیدی گئی۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی۔پاکستان کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ان افراد کیلئے کی گئی جو مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے۔پاکستان کی خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button