پاکستان

شیر افضل مروت پی ٹی آئی سے فارغ ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ شیرافضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کی تھی، دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button