کھیل
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ صائم ایوب انجری کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز الیون: فن ایلن، حسن نواز، کوشال مینڈس، سعود شکیل (کپتان)، رائیلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق
پشاور زلمی الیون: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا۔