پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس: آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کردی۔

توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی جس کے بعد آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع، توشہ خانہ ٹو دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا

عدالتی عملے نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے۔سماعت منسوخی پرپی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ کبھی مقدمات کوتیزی سےچلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے‘ ۔پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button