بین الاقوامی

ہم سے بدترین سلوک کرنیوالا چین ٹیرف سے نہیں بچےگا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی توازن پرکوئی ملک ٹیرف سےنہیں بچےگا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سےخاص طورپر چین نہیں بچےگاجو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے اور ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلدکریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پرکچھ کمپنیوں کے لیےلچک ہوگی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے تاہم سیمی کنڈکٹرزپر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتےکریں گے۔

امریکا جوابی ٹیرف کو مکمل طورپر منسوخ کرکے باہمی احترام کے راستے پر آئے، چین

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے غلط اقدامات کو مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔یاد رہے کہ بیشتر چینی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے جب کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button