کون ہو گاچیمپئن ٹرافی کا چیمپئن؟ جنگ چھڑ گئی

گرین شرٹس کی دعوت پر کیویز کی بیٹنگ جاری
کون ہو گاچیمپئنزکا چیمپئن؟ جنگ چھڑ گئی،افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
گرین شرٹس کی دعوت پر کیویز کی بیٹنگ جاری ہے،نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں گر گئیں ہیں، ڈیوون کانوے کو ابراراحمد نےدس رنزپربولڈکیا،کین ولیمسن کونسیم شاہ نےصرف ایک رن پر پویلین واپس کیا،تیسری وکٹ 73 رنز پرگری،حارث رؤف نے ڈیرل مچل کو 10 رنزپرآؤٹ کردیا۔
آج کےمیچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی،فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولرحارث رؤف کی واپسی ہوئی۔پاکستان نےنیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نےکہا ہےکہ پندرہ کے پندرہ کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا،بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے،فہیم اشرف کی جگہ حارث روف کو شامل کیا ہے،تین ملکی سیریز میں ہونےوالی غلطیوں پر قابو پایا ہے،دوسری بیٹنگ میں اوس پڑنے کا امکان زیادہ ہے
قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم، سعود شکیل،محمد رضوان شامل ہیں،سلمان آغا، خوشدل شاہ، طیب طاہر اور شاہین آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں۔حارث رؤٖف، نسیم شاہ اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔دوسری جانب کراچی میں آج اور دیگر میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا جبکہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔