کالم

اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟

عربی میں “جمل” کہتے ہیں

عبرانی میں גמל (Gamal) کہتے ہیں

مشرق وسطیٰ میں ایک ہی پس منظر رکھنے کی وجہ سے عربی اور عبرانی میں اونٹ کا لفظ ملتا جلتا ہے

یونانی زبان میں اونٹ کو κάμηλος (kámēlos) کہتے ہیں

لاطینی زبان میں اونٹ کو camelus کہتے ہیں یہ لفظ لاطینیوں (رومیوں) نے یونانیوں سے مستعار لیا

رومیوں نے اسپین پرتگال فرانس اٹلی پر حکومت کی تو ان ممالک کی زبانیں بھی لاطینی زبانیں کہلاتی ہیں جو رومن زبان سے نکلی ہیں تو اس لیے ان ممالک میں اونٹ کا لفظ جو استعمال ہوا ہے وہ رومن لاطینی لفظ Camelus سے متاثر ہے

ہسپانوی زبان میں اونٹ کو Cemello کہتے ہیں

فرانسیسی زبان میں اونٹ کو chameau کہتے ہیں

اطالوی زبان میں اونٹ کو cammello کہتے ہیں

اوپر جتنی قومیں ہیں انہوں نے اونٹ کےلیے جو لفظ استعمال کیا اس کا ماخذ عربی زبان کا لفظ جمل ہے انگریزی کو ہی دیکھ لیں اس میں اونٹ کو Camel کہتے ہیں

اب جو زبانیں بتا رہا ہوں یہ عربی لفظ جمل سے متاثر نہیں ہوئیں

فارسی میں اونٹ کو شتر کہتے ہیں جو کہ قدیم فارسی کلچر اور زبان کی عکاسی کرتا ہے

اردو بنیادی طور پر ہندی ہی ہے لیکن اسے عربی فارسی رسم الخط میں لگ کر اردو کا نام دیا گیا ہے اردو میں اس جانور کو اونٹ کہا جاتا ہے جو ہندوستان کی قدیم زبان سنسکرت کے لفظ उष्ट्र (uṣṭra) سے نکلا ہے

ترک بھی فارسیوں اور ہندوستانیوں کی طرح منفرد قوم ہیں ترک زبان میں اسے Deve کہا جاتا ہے اکثر سنٹرل ایشیئن زبانوں میں اونٹ کیلئے یہی لفظ استعمال ہوتا ہے

چینی زبان میں اونٹ کو 骆驼 (luòtuo) کہتے ہیں

روسی زبان میں اونٹ کو верблюд (verbyud) کہتے ہیں

روسی لفظ verbyud کا ماخذ ترک لفظ bülüüt ہے یعنی روسی لفظ سنٹرل ایشیئن زبان سے متاثر نظر آتا ہے

قدیم دنیا میں اونٹ نہ صرف ٹرانسپورٹ اور تجارت کا ایک ذریعہ تھا بلکہ روزمرہ کی زندگی میں اونٹ کا اہم کردار تھا۔
(منقول)

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button