بین الاقوامی

پہلگام میں مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کی مہم کا پردہ فاش

پہلگام: پہلگام میں مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کی مہم کا پردہ فاش ہو گیا ہے، جسے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے چھپایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پہلگام میں منظم انداز میں سرکاری انتظامیہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ "انسداد تجاوزات مہم” کے نام پر نہ صرف مسلمانوں کی دکانیں اور مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں، بلکہ ان کی جائدادوں کو بھی ہڑپ کیا جا رہا ہے۔ 2 فروری 2023 کو کشمیری رہنما قاضی یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کرنے کے بعد یہ کارروائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔مودی حکومت کے ظالمانہ قوانین کے تحت، 99 سال کی لیز کو 40 سال تک محدود کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ گوجر اور بکروال اقلیتوں کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی سرکار کی یہ کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش ہیں، اور ان تمام اقدامات کا مقصد مسلمانوں کو بے دخل کرنا اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button