بین الاقوامیپاکستان
کشیدہ حالات: وزیر داخلہ کا سول ڈیفنس کو متحرک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس کو ہر سطح پر فعال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کے دورے کے دوران ادارے کی تیاریوں اور ہنگامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں۔وزیر داخلہ نے ادارے کی استعداد کار بڑھانے، آگاہی مہم جاری رکھنے اور صوبائی سطح پر مربوط رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں سول ڈیفنس کے 10 اداروں میں ہر سال 250 سے زائد تربیتی کورسز کرائے جاتے ہیں