بین الاقوامیپاکستان

بھارت نے اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو 2 دن کی مہلت دے دی

اسلام آباد : بھارت نے بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے لیے 2 دن کی مہلت کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں واقع ایک گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر موجود کسانوں کو اپنی فصلوں کی کٹائی مکمل کرنے کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اعلان کیا کہ جو کسان اپنی فصلوں کی کٹائی مکمل کرنا چاہتے ہیں، وہ 2 دن کے اندر یہ کام مکمل کر لیں، کیونکہ اس کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کے جنگی جنون کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو پاکستان بھی خود کو محفوظ نہیں پائے گا۔ ماہرین کے مطابق، بھارت جنگ شروع کرے گا مگر اس کا اختتام پاکستان کے ہاتھوں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button