تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 411 پوائنٹس کی حد پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 808 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستا ہوگئی، ڈالر 281.02 روپے سے کم ہو کر 280.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔