پاکستان
وزیراعظم کی دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنےکی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا شعبہ توانائی میں پائیدار اصلاحات کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی ۔ جس سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی اور نرخوں میں مزید کمی ہوگی۔