پاکستان

لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان میں راولپنڈی سے گلگت جانیوالی گاڑی کھائی میں جاگری، واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان میں راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانیوالی کار کھائی میں جاگری، حادثہ شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ میں پیش آیا، واقعے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button