بین الاقوامی

پاکستان کی پہلگام واقعےکی تحقیقات کیلئےاقوام متحدہ کاکمیشن بنانےکی پیشکش

پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دو تین ملک مل کر تحقیقات کر لیں یا اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ اُنہیں خوف ہے کچھ اور نہ نکل آئے۔اپنے ٹی وی انٹرویو میں وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے ساری دنیا کہہ رہی ہے مسئلہ مذاکرات سے حل کریں حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے مقبوضہ و جموںکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع سیاحتی مقام پہلگام حملے میں 26 افراد مارے گئے، حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، لیکن بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، پاکستان نے اس الزام کوسختی سے مسترد کیا اور ایک تیسرے فریق سے صاف و شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا جس سے بھارتی حکومت پیچھے ہٹ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button