پاکستان
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں

بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب جاری ہے۔
بھارتی فوج نے گزشتہ شب ایل اوسی کے قریب آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑجواب جاری ہے، بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی مزید پوسٹوں کو تباہ کر دیا، دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ تباہ، لیپہ سیکٹر میں، اسلام آباد پوسٹ لعل جان پوسٹ اور سوکا جبرا پوسٹ کو تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ شب ایل اوسی کے قریب آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے 11 شہری شہید جبکہ 56 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔