پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد / نئی دہلی:پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
سیزفائر برقرار رکھنے اور سرحدی صورتحال کو معمول پر لانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے عسکری حکام نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن کے قیام کے لیے رابطے کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔رابطے کا مقصد حالیہ جنگ بندی معاہدے کو مؤثر بنانا اور سرحدی خلاف ورزیوں سے بچاؤ کو یقینی بنانا تھا۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا، جس کے تحت طے پایا ہے کہ آئندہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہونے والے ممکنہ مذاکرات صرف تین نکات , مسئلہ کشمیر، پانی کی تقسیم اور دہشتگردی پر مرکوز ہوں گے۔