پاکستان
پاک بھارت کشیدگی کے اثرات: وادی نیلم سیاحوں سے خالی

مظفرآباد:پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم جنگ کے خدشات کے باعث سیاحوں سے خالی ہو گئی ہے۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں آنے والے سیاح اس بار سکیورٹی مسائل کی وجہ سے وادی نہیں جارہے ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا، جس کے اثرات وادی نیلم جیسے سرحدی علاقوں پر بھی پڑے ہیں۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ تمام بکنگ منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ مقامی بازار سنسان ہو چکے ہیں۔مقامی دکانداروں اور شہریوں نے امن کی خواہش کے ساتھ ساتھ دفاعِ وطن کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔