بین الاقوامیپاکستان

بھارت: پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف

سری نگر: بھارت میں خصوصی پولیس فورس کے ایک جوان کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر برطرف کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکار کو ایک روز پہلے جموں کشمیر سے بھوپال ٹرانسفر کیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار منیر کی اہلیہ مینل خان کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر پھر بھارتی عدالت نے انہیں مزید 10 دن بھارت میں رہنے کی اجازت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button