پاکستان

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے لیے اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور : پاکستان کی ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلی ٹرین آج 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے، تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے اور پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تمام اسپیشل ٹرینیں اکانومی، بزنس اور اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی تاکہ ہر قسم کے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلویز عملے کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ اور آرام دہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button